• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے یوآن پر مشتمل قرضوں میں 12کھرب 50ارب یوآن کا اضافہتازترین

September 10, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  اگست میں چین کے یوآن پر مشتمل قرضوں کے بیلنس میں 12کھرب 50ارب یوآن(تقریبا180ارب 90کروڑ ڈالر)کا اضافہ ہوا۔

جمعہ کوجاری پیپلز بینک آف چائنہ کےاعداد و شمارکے مطابق اگست 2021 کے مقابلے میں اس تعداد میں 39 ارب یوآن کا اضافہ ہوا۔

رقم فراہمی کا وسیع پیمانہ ایم 2 ،جو زیرگردش نقدی اور تمام ڈپازٹس کا احاطہ کرتا ہے، گزشتہ ماہ کے آخر میں گزشتہ سال کی نسبت  12.2 فیصد اضافے سے 2ہزار595 کھرب 10ارب  یوآن ہو گیا۔

شرح نمو جولائی کے آخر میں دیکھے گئے اعداد و شمار کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹ  اور پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ رہی۔  نقد رقم اور ڈیمانڈ ڈپازٹس کا پیمانے  ایم 1 اگست کے آخر میں 664 کھرب60ارب یوآن رہا جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔

زیر گردش نقدی کا پیمانہ ایم 0ایک سال پہلے کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ ماہ کے آخر میں 97کھرب 20ارب یوآن رہا۔