ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے صدرمقام ہیفے میں واقع ہوان چھینگ پارک ایک کھلا مقام ہے جہاں مقامی رہائشی شہری زندگی کی ہلچل اور گہماگمی سے دور ماحول کی ہریالی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ چین میں میٹھے پانی کی 5 ویں بڑی جھیل چھاؤ ہو بھی ہیفے میں موجود ہے۔
ہیفے نے 5 قومی ویٹ لینڈ پارکس اور 3 صوبائی ویٹ لینڈ پارکس کو 75 فیصد ویٹ لینڈ تحفظ کی شرح کے ساتھ شامل کیا ہے۔ ہیفے نے 10 نومبر 2022 کو رامسر کنونشن میں بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہر کا درجہ حاصل کیا تھا۔
چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چھاؤہو جھیل کے اطراف ایک ویٹ لینڈ کے قریب ایک پرندہ پرواز کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چھاؤہو جھیل کے اطراف ایک ویٹ لینڈ کے قریب ایک پرندے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چھاؤہو جھیل کے اطراف ایک ویٹ لینڈ پارک میں مقامی رہائشی چہل قدمی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں چھاؤہو جھیل کے اطراف ایک ویٹ لینڈ کے اوپرپرندہ پرواز کررہا ہے۔ (شِنہوا)