• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے گوانگ شی کی جنوری سے مئی کے دوران 287 ارب یوآن سے زائد بیرونی تجارتتازترین

June 16, 2023

نان ننگ(شِنہوا)چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کی بیرونی تجارت میں 2023 کے ابتدائی 5 ماہ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔مقامی کسٹم اتھارٹی کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران گوانگ شی مجموعی درآمدات اور برآمدات 287.5 ارب یوآن (تقریبا 40 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہوگئی جو گزشتہ برس کی نسبت 53.2 فیصد زائد ہے۔نان ننگ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 70.5 فیصد اضافے سے تقریبا 146.5 ارب یوآن اور درآمدات 38.6 فیصد اضافے سے 141 ارب یوآن سے زائد ہوگئی۔گوانگ شی اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے درمیان مجموعی تجارت 137 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 117.4 فیصد زائد ہے ۔آسیان ممالک کی زیادہ زرعی مصنوعات کو چینی مارکیٹ تک آسان رسائی ملی جس کے ساتھ گوانگ شی کی آسیان ممالک سے پھلوں کی درآمدات میں 3.66 ارب یوآن کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 193.7 فیصد اضافہ ہے۔اس میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ آسیان ممالک سے تازہ ڈورینز کی درآمدی مالیت 516 فیصد اضافے سے 3.24 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔