نان ننگ(شِنہوا) چین کے گوانگ شی ژوآنگ خودمختار خطے کی غیر ملکی تجارت کا حجم جولائی کے دوران61 ارب 56 کروڑ یوآن(تقریباً 9 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 18.8 فیصد زیادہ ہے۔
علاقائی محکمہ تجارت کےمطابق یہ ایک ماہ میں خطے کی درآمدات اور برآمدات کے حجم کے لحاظ سے ریکارڈ بلند ترین اعداد و شمارہیں۔
جنوری سے جولائی تک گوانگ شی کی غیر ملکی تجارت کا مجموعی حجم 3 کھرب 1 ارب 20 کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 12.4 فیصد کم ہے۔
جولائی میں گوانگ شی کی معمول کی تجارتی درآمدات اور برآمدات 27 ارب 1 کروڑ یوآن رہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 60.6 فیصد زیادہ ہیں جبکہ پروسیسنگ کی تجارتی درآمدات اور برآمدات 12 ارب 52 کروڑ یوآن رہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 16.3 فیصد زیادہ ہیں ۔ خطے میں آنیوالے تجارتی سامان کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 13ارب 51 کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال کی نسبت9.8 فیصد زیادہ ہیں۔