• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے دو موسمیاتی سیٹلائٹس نے باضابطہ طور پر کام شروع کر دیاتازترین

December 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے  دو موسمیاتی سیٹلائٹس نے اپنے زمینی ایپلی کیشنز نظام کے ساتھ باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔

 چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق فینگ یون-3ای (ایف وائی -3ای) اورفینگ یون-4بی(ایف وائی-4بی) سیلٹلائٹس کاآزمائشی آپریشن اس سال جون میں شروع ہوا تھا،وہ دنیا بھر کے صارفین کومشاہداتی ڈیٹا اور ایپلیکیشن خدمات فراہم کریں گے۔

فینگ یون-3ای (ایف وائی -3ای) کو 5 جولائی 2021 کو لانچ کیا گیا تھا ، جوشہری خدمات کے لیے ارلی مارننگ  مدار میں دنیا کا پہلا موسمیاتی سیٹلائٹ تھا۔

آزمائشی آپریشن سے  معلوم ہوا کہ سیٹلائٹ نے اندازوں سے بہتر کام کیا  اورمستقبل کے حوالے سے اطلاعات کی درستگی کو بڑھایا۔اس کے ڈیٹا میں ہم آہنگی سے موسم کی درست  پیش گوئی کی صلاحیت کو بڑھایا۔

ایف وائی -3ای موسم  کی پیش گوئیوں کی درستگی اور بروقت فراہمی کو بہتر بناتے ہوئے ہر چھ گھنٹے میں مشاہداتی ڈیٹا کی عالمی کوریج فراہم کرنے کے لیے ایف وائی-3 سی اور ایف وائی-3ڈی کے ساتھ ایک نیٹ ورک تشکیل دے گا۔