• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے دیکھ بھال الاؤنس میں 1 کروڑ 40 لاکھ معمرشہری شامل ہیں، وزارتتازترین

September 09, 2022

بیجنگ (شِںہوا) وزارت شہری امور نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چین میں تقریباً 1 کروڑ 42 لاکھ معمر شہریوں کو دیکھ بھال الاؤنس کے نظام میں شامل کرلیا گیا ہے۔

وزارت کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے عہد یدار لی باؤ جن نے کہا کہ ملک میں 37 لاکھ سے زائد معمر افراد کا انتہائی غربت کی امداد سے احاطہ کیا گیا۔

لی نے مزید کہا کہ تقریباً 3 کروڑ 70 لاکھ معمر افراد اس وقت بڑھاپا الاؤنس ، دیکھ بھال میں سبسڈی اور دیگر اقسام کی سبسڈیز سے مستفید ہورہے ہیں۔

لی نے کہا کہ یہ کوششیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ مشکلات کا شکار معمر افراد اپنے روزمرہ کے معاملات کو برقرار رکھ سکیں ۔

لی نے کہا کہ اگرمعمر افراد کی دیکھ بھال کی بات کی جائے تو ملک میں معذورمعمر شہریوں اور مالی مشکلات کا شکار افراد کی ضروریات پورا کرنے کے لئے علاقائی سطح پر اور گھر میں معمر افراد کی دیکھ بھال کو جاری رکھا ہوا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقے معمر افراد کی دیکھ بھال میں پیچھے رہ گئے تھے، تاہم اب وہاں بھی ترقی نظرآرہی ہے۔