چھونگ چھنگ(شِنہوا) چھونگ چھنگ جیانگبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے کیلئے ایئر چائنہ کی فلائٹ نمبر سی اے 451 کے اڑان بھرنے کے ساتھ ہی چین کی جنوب مغربی بلدیہ سے مشرق وسطیٰ کیلئے معمول کی مسافر پروازوں کی باقاعدہ بحالی کا آغاز ہو گیا ہے۔
ہوائی اڈے کے مطابق چھونگ چھنگ دبئی روٹ کی پروازیں ہر پیر اور ہفتہ کو ایئربس اے 330 کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔
چھونگ چھنگ ایئرپورٹ گروپ کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں نوول کرونا وائرس کی وجہ سے چھونگ چھنگ سے بین الاقوامی مسافر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں۔ 2016ء میں لانچ کیا جانیوالا چھونگ چھنگ ۔ دبئی روٹ شہر سے مشرق وسطیٰ کیلئے چلایا جانیوالا پہلا باقاعدہ مسافر روٹ ہے جس کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
2022ء کے آغاز سے لے کر اب تک چھونگ چھنگ سے میڈرڈ ، روم ، بنکاک ، وینتیان اور ہوچھی منہ شہر کیلئے بین الاقوامی مسافر روٹس کو لانچ یا ان کا دوبارہ آغاز کیا جا چکا ہے۔