• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے بیمہ پالیسی شعبہ کی ادائیگیوں کی صلاحیت میں اضافہتازترین

December 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے بیمہ سیکٹر میں رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں کے دوران مستحکم آپریشن اور مناسب سالوینسی برقرار رہی ہے۔

ملک میں بینکنگ اور بیمہ کے ریگولیٹر "چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن" نے بتایا کہ ریگولیٹری میٹنگ کے جائزہ کے مطابق ستمبر کے آخر تک 181 بیمہ کنندگان کا اوسط جامع سالوینسی تناسب 212 فیصد اور ان کا اوسط بنیادی سالوینسی تناسب 139.7 فیصد تھا۔

کمیشن نے مزید کہا کہ سیکٹر میں سالوینسی کا تناسب ایک مناسب حد کے اندر رہا ہے اور خطرات عام طور پر قابل کنٹرول ہیں۔

خاص طور پر پراپرٹی انشورنس کمپنیوں، لائف انشورنس کمپنیوں اور ری انشورنس کمپنیوں کا اوسط جامع سالوینسی تناسب بالترتیب 238.9 فیصد ، 204 فیصد اور 309.1 فیصد رہا ہے۔

سالوینسی کا تناسب بیمہ کنندہ کی جانب سے اپنے قرض اور دیگر ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کی ایک کلیدی اکائی ہے۔

کمیشن نے کہا کہ وہ مالیاتی خطرات سے بچنے کیلئے اس شعبے کی نگرانی کو سخت کرے گا۔