• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے بحیرہ بوہائی کی گیس فیلڈ میں ڈرلنگ شروعتازترین

December 02, 2022

تیانجن(شِنہوا)چین کے مشرقی ساحل پر بحیرہ بوہائی میں ایک وسیع گیس فیلڈ بوژونگ 6-19 کے پہلے فیز میں کنوؤں کی پہلی کھیپ کیلئے کھدائی کا کام باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔

وسطی بحیرہ بوہائی میں 2019ء میں پہلی بار دریافت ہونیوالے بوژونگ 6-19 میں 15 کروڑ کیوبک میٹرسے زائد تیل اور تقریباً 2 کھرب کیوبک میٹر قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہیں ۔ گیس فیلڈ منصوبے کے پہلے فیز کی تعمیر رواں سال مارچ میں شروع ہوئی تھی۔

منصوبے کی تعمیر کرنیوالی چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کی تیانجن برانچ کے مطابق میعارکو یقینی بنانے کیلئے پراجیکٹ ٹیم نے بیک وقت کام کرنے کیلئے 3 سے 5 ڈرلنگ رگ لگائے ہوئے ہیں۔

گیس فیلڈ کے پائلٹ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ نے اکتوبر2020ء میں کام کا آغاز کیا تھا ، جس سے یومیہ زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ کیوبک میٹر قدرتی گیس اور 950 کیوبک میٹر خام تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔