• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے بڑے بغیر پائلٹ طیارے ونگ لونگ-2 کا سطح مرتفع کے موسم کا مشاہدہتازترین

September 20, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بلندی پر پرواز کرنے والے بڑے سول بغیر پائلٹ ہوائی جہاز(یو اے وی) ونگ لونگ-2 نے حال ہی میں سطح مرتفع کے موسم کا اپنا پہلا مشاہداتی تجربہ کیا ہے۔

چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (اے وی آئی سی) کے مطابق ونگ لونگ -2 نے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں ابا تبتی چھیانگ خوداختیار پریفیکچر کے ہونگ یوان ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔ 

ملک کے معروف طیارہ ساز ادارے نے کہا ہے کہ اس کے بعد اس نے چھنگ ہائی تبت کی بلندی پر سطح مرتفع   کے موسمیاتی مشاہدے کا تجربہ کیا۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام چین کے لیے جنوب مغربی علاقے میں موسم کی پیشن گوئی کی درستگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے تاکہ آفات کی روک تھام اوراس کی کمی میں مدد مل سکے۔

یہ موسمیاتی ماہرین کے لیے اہم سائنسی اعداد وشمار بھی فراہم کرتا ہے تاکہ دیگر اہم موسمی معلومات کے ساتھ ساتھ سطح مرتفع کے علاقے کے موسم اور آب و ہوا کے نظام کی تبدیلی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

یہ تجربہ  چین کی موسمیاتی انتظامیہ (سی ایم اے)، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے مشترکہ طورپر کیا۔

چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے ماتحت موسمیاتی مشاہدے کے مرکز کے ڈائریکٹر لی لیانگ شوکے مطابق اگلے مرحلے میں چین کی موسمیاتی انتظامیہ مشترکہ طور پر سان جیانگ یوان کے علاقے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مزید تجربات کرنے کے لیے پروازیں کرے گی۔

لی نے کہا کہ وہ چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ وافر مقدار میں اعدادوشمارفراہم کرنے کے لیے ایک بڑے بغیر پائلٹ طیارے  کے ذریعے فضائی پروازوں کے موسمیاتی مشاہداتی نظام کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے۔