ہائی کو (شِنہوا) چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہائی نان کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کے ذریعے ہفتے سے شروع ہونے والے موسم بہار تہوار کے دوران 52 لاکھ سے زائد مسافروں کا سفر متوقع ہے۔
توقع ہے کہ ہائی کو میلان بین الاقوامی ہوائی اڈہ 19 ہزار 400 پروازیں نمٹائے گا اور 40 روزہ موسم بہار تہوار کے سفری رش میں مسافروں کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہوگی۔
ایک ہفتے کی موسم بہار تعطیلات کے دوران ہوائی اڈے پر 3 ہزار 194 پروازوں اور 4 لاکھ 18 ہزار 400 مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے۔
سانیا موسم سرما میں سیاحوں کے لئے ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت سے موسم بہار تہوار کے سفری رش میں بڑی تعداد کا خیرمقدم کرے گا۔
سانیا فینکس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 16 ہزار پروازوں اور تقریباً 27 لاکھ 40 ہزار مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے۔
سفری رش کے دوران ہائی نان ایئر لائنز 26 ہزار مقامی اور 204 بین الاقوامی پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسے 36 لاکھ مسافروں کی آمدروفت کی توقع ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 67 فیصد زائد ہے۔
ہائی نان کی موسم سرما سیاحت کی بحالی کو تیز کرنے کےلئے ہائی نان ایئر لائنز کا صوبے میں ایک دن کے دوران 200 سے زیادہ پروازیں چلانے کا بھی منصوبہ ہے۔