• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ہائی ٹیک مرکز شین ژین کی جانب سے آئرلینڈ میں سرمایہ کاری کے فروغ کی کانفرنستازترین

November 25, 2022

ڈبلن(شِنہوا) چین کے جنوبی ساحلی شہر اور ہائی ٹیک مرکزشین ژین اور آئرلینڈ کے مابین اقتصادی تعاون اور دوطرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ڈبلن میں سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

آئرلینڈ میں چینی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر وانگ جیا باؤ نے کہا کہ چین اور آئرلینڈ کے اقتصادی و تجارتی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دو طرفہ سرمایہ کاری کی رفتار میں استحکام آیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شین ژین گلوبل انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس 2022ء پر آئرلینڈ سیشن دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں نئی تحریک پیدا کرے گا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ گزشتہ سال کے آخر تک شین ژین میں تقریباً 30 آئرش کمپنیاں موجود تھیں ، شین ژین وفد کے چینی نمائندوں نے کہا کہ بائیو فارمیسی، مالیاتی خدمات اور سائنس و ٹیکنالوجی میں آئرلینڈ کی صلاحیتیں شین ژین میں اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ ، جدید مینوفیکچرنگ اور جدید سروس انڈسٹریز کے انضمام کو فروغ دینے کیلئے صنعتی ترقی کی حکمت عملی کے ساتھ انتہائی مطابقت رکھتی ہیں ۔

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے ذمہ دار سرکاری ایجنسی آئی ڈی اے آئرلینڈ میں ڈائریکٹر پیراک ہیز نے شِنہوا کو بتایا کہ اس وقت آئر لینڈ میں 40 سے زائد چینی کمپنیاں ہیں جن کے 3 ہزار سے زائد ملازمین آئرلینڈ کی معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ چین خصوصاً شین ژین سے مزید سرمایہ کاری کا منتظر ہے۔