• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی لاؤ قومی اسمبلی کے صدر سے ملاقاتتازترین

September 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے بیجنگ میں لاؤقومی اسمبلی کے صدر سیسمفون فوموہا نے سے ملاقات کی ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ چین کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور لاؤ پیپلز ریولوشنری پارٹی اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو دونوں اطراف کی عوام کے لئے ٹھوس تعاون کے نتائج اور فوائد میں تبدیل کرنے کے لئے لاؤ فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے تیار ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ دونوں فریقین کو اعلیٰ سطح کی  رہنمائی پر عمل کرنا چاہئے ، عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہئے ، چین۔ لاؤس ریلوے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ماڈل تعمیر کرنا چاہئے۔

ژاؤ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی روایتی دوستی کو آگے بڑھانا چاہئے، لوگوں کے ذریعہ معاش پر تعاون کے منصوبوں کو نافذ کرنا چاہئے، ذیلی قومی تعاون میں تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہئے، سسٹر شہروں کے تبادلوں اور نوجوانوں کے رابطوں کو مضبوط کرتے ہوئے  ثقافت، تعلیم اور میڈیا میں تبادلوں کو بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین آئندہ سال آسیان کی صدارت سنبھالنے میں لاؤس کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور چین ۔آسیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔

سیسمفون نے کہا کہ لاؤس اور چین کے درمیان پائیدار روایتی دوستی موجود ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد اور نتیجہ خیز عملی تعاون شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو سے لاؤ س  کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں اور لاؤس۔ چین ریلوے نے لاؤ س کی معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔