• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے اعلیٰ قانون ساز کا عرب پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلے پر زورتازترین

August 29, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلی قانون ساز ژاؤ لی جی نے  بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی سے بات چیت کی اور دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان  تبادلے  بڑھانے پر زور دیا۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین اور عرب ممالک کے رہنماوں کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین ۔عرب  تعلقات میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ چین ۔عرب ریاستوں کے پہلے سربراہ اجلاس کے نتائج پرعملدرآمد کے لئے چین ،عرب کے ساتھ ملکر کام کو تیار ہے۔ چین باہمی تعاون، مساوات، باہمی فائدے، جامع پن اور باہمی سیکھنے پر مشتمل چین ۔عرب دوستی کا جذبہ آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-عرب معاشرے کے قیام میں ہرممکن کوشش کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین سیاسی باہمی اعتماد مضبوط بنائیں گے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات بارے  امور پر ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔  چین ،عرب ممالک کے ساتھ عملی تعاون گہرا کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کا بھی خواہش مند ہے۔ 

ژاؤنے امید ظاہر کی کہ فریقین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر شفافیت  اور انصاف کا تحفظ کریں گے۔

اس موقع پر عادل العسومی نے کہا کہ عرب ممالک ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو، گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو، گلوبل سیکیورٹی اینی شیٹو اور گلوبل سولائزیشن اینی شیٹو کے حامی ہیں۔