بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 18 واں انٹرنیشنل اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز میلہ 26 سے 30 جون تک منعقد ہوگا۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شو شیالان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق اور صوبائی حکومت گوانگ ڈونگ اس میلے کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حقیقی ضروریات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔میلے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے دوسرا بین الاقوامی تعاون سربراہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔ صوبہ گوانگ ڈونگ کے نائب گورنر لیو یوین نے بتایا کہ اب تک تقریبا 1 ہزار 600 مقامی اور 300 غیر ملکی نمائش کنندگان نے میلے میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔چین میں 2022 کے اختتام تک 5 کروڑ 20 لاکھ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانی نوعیت کے کاروباری ادارے تھے جبکہ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اب تقریبا 9 ہزار " لٹل جا ئنٹ" کو تقویت دی ہے۔" لٹل جائنٹ" ان کمپنیوں کا کہا جاتا ہے جو چھوٹے اور درمیانے اداروں کی نمائندگی کرتی اور مخصوص مارکیٹس میں مہارت رکھتی ہیں اور وہ کٹنگ ایج ٹیکنا لو جیز کو فروغ دیتی اور زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
اضافے سے 3.24 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔