• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، جنوری تا نومبر شنشی میں کوئلے کی پیداوار میں 8.9 فیصد اضافہتازترین

December 29, 2022

تھائی یوآن(شِنہوا)چین میں توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے باعث کوئلہ کی سب سے زیادہ پیداوار والے خطے صوبہ شنشی میں 2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران کوئلے کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

شنشی کی صوبائی بیورو برائے شماریات نے منگل کے روز بتایا کہ شنشی میں کوئلے کی کان کنی کے بڑے اداروں نے جنوری سے نومبر کے دوران  تقریباً 1ارب 20 کروڑ ٹن کوئلہ نکالا جو گزشتہ سال کی نسبت 8.9 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصہ کے دوران صوبے نے دوسرے علاقوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے 2021ء میں اسی مدت  کے مقابلے 18 فیصد مزید بجلی کی بھی ترسیل کی۔

چین میں توانائی کے سرفہرست بیس کے طور پر شنشی ملک میں انرجی سیکورٹی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

صوبے نے 2022ء کے دوران اپنی کوئلے کی پیداوار کو 10 کروڑ 70 لاکھ ٹن بڑھا کر 1 ارب 30 کروڑ ٹن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مقامی حکام پیداواری ہدف کو پورا کرنے کیلئے پیداوار، نقل و حمل اور وبائی امراض کے ردعمل کو مربوط بنا رہے ہیں۔

گزشتہ سال صوبے میں 1 ارب 19 کروڑ ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالا گیا تھا جو ملک کی مجموعی پیداوار کا تقریباً ایک تہائی ہے۔