• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ جنوبی ایشیا نمائش اقتصادی، تجارتی تعاون کا اہم پلیٹ فارم ہے، چینی عہد یدارتازترین

July 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین- جنوبی ایشیا نمائش چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

چین کے نائب وزیر تجارت لی فے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کی نمائش چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں 16 سے 20 اگست تک منعقد ہوگی جو کہ  2013 کے بعد سے 7 ویں نما ئش ہے۔ اس کا انعقاد رواں سال  مکمل طور پر آف لائن کیا جائے گا۔

لی نے کہا کہ چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی حجم ایک دہائی قبل 100 ارب امریکی ڈالر سے بھی کم تھا تاہم گزشتہ برس اس کی مالیت 200 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی تھی جو اوسطاً 8.3 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین  پاکستان، بنگلہ دیش اور مالدیپ جیسے ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شر اکت دار بن چکا ہے۔

اب تک 60 سے زائد ممالک اور خطوں نے نمائش میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس میں تقریباً ایک ہزار کاروباری اداروں کی شرکت متوقع ہے۔

نمائش میں 8 فورمز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں چوتھا چین ۔جنوبی ایشیا تعاون فورم اور تعاون منصوبوں پر دستخط کی تقریب سمیت 3 دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

رواں سال کی نمائش میں چائے کی مصنوعات اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے پہلا جنوبی ایشیا چائے میلہ اور ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا جو آن لائن کانفرنسنگ ، کاروباری تبادلہ خیال اور معاہدوں پر دستخط کو قابل عمل بنائے گا۔