نان جنگ (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی استعمال 2022 کے دوران 30.4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا، جس سے یہ چین میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
جیانگ سو کی 14 ویں عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں پیش کردہ سرکاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق یہ تقریباً 5 فیصد اضافہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برس کے دوران جیانگ سو میں مجموعی طور پر 127 ارب امریکی ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور دنیا کی 500 بہترین کمپنیوں میں سے 392 نے جیانگ سو میں سرمایہ کاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیانگ سو کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 2022 میں 54.5 کھرب یوآن (تقریباً 813.1 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد زائد ہے۔