• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، جاپان، جنوبی کوریا علاقائی وعالمی ترقی کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں، چینی وزیر خارجہتازترین

November 27, 2023

بوسان (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں اور عالمی معیشت کی سست روی کے دوران علاقائی اورعالمی ترقی کے فروغ میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا زیادہ فعال کردار ادا کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پارک جن اور جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا کے ساتھ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی۔

وانگ نے کہا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا تعاون کثیر الجہتی تعاون کا فریم ورک بن چکا ہے جس میں اعلیٰ ترین ادارہ سازی، وسیع تر کوریج اور مشرقی ایشیا میں بھرپور تعاون موجود ہے،اس سے تینوں ممالک میں مئو ثر ترقی ہوئی اور خطے کے عوام کو فائدہ پہنچا۔

وانگ نے کہا کہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور شراکت داری قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر چین سہ فریقی تعاون کو دوبارہ راستے پر لانے، مضبوط، مستحکم اور پائیدار ترقی برقرار رکھنے،  علاقائی اورعالمی امن وخوشحالی میں نئے کردار ادا کرنے کے لئے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

 

جنوبی کوریا ، بوسان میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پارک جن اور جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا کے ساتھ چین، جاپان اور جنوبی کوریا 10 ویں سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی ۔ (شِنہوا)

پارک اور کامی کاوا نے چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون میں پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک ناقابل تقسیم ہمسایہ ہیں اور سہ فریقی تعاون بہت اہمیت اور بڑے امکانات کا حامل ہے۔

تینوں فریقین نے چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی ملاقات کے لیے حالات ساز گار کرنے اور متعلقہ تیاریوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

تینوں فریقین نے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔