چین، ڈیری مصنوعات کی پیداوار میں سال 2021 کے دوران 7 فیصد اضافہتازترین
September 12, 2022
بیجنگ (شِنہوا) چین کی ڈیری مصنوعات کی پیداوار سال 2021 کے دوران بڑھ گئی ہے جبکہ اس صنعت سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ طلب میں مسلسل بحالی کے باعث ہوا ہے۔
شان ڈونگ صوبے کے شہر جنان میں گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والی ڈیری کانفرنس اور نمائش میں جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی ڈیری مصنوعات کی پیداوار گزشتہ سال 3کروڑ77لاکھ 80 ہزار ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔
بڑے پیمانے پر افزائش نسل کا تناسب 70 فیصد تک پہنچ گیا جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 2.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
ملک کی شیرخواربچوں کی فارمولا مارکیٹ کےایک بڑے حصہ پر ملکی برانڈزحاوی رہے، جس میں ملکی تیارکنندگان کا حصہ 68 فیصد تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق چین کی دودھ کی پیداوار نے سال کی پہلی ششماہی میں مستحکم نمو کو برقرار رکھا ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد زیادہ ہے۔