• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس کے تحت چین اور روس کے درمیان نئے روٹ کا آغازتازترین

May 14, 2024

شی جیاژوآنگ (شِنہوا) چین نے چین ۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس کے تحت ایک نیا عالمی روٹ شروع کیا ہے جو چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھانگ ژو کی ہوانگ ہوا بندرگاہ کو روسی دارالحکومت ماسکو سے ملاتی ہے۔

 

چھانگ ژو گانگ ہائی لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ما فینگ شیانگ کے مطابق مال بردار تقریباً 15 دن میں تقریباً 8 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرے گی جو ہوانگ ہوا بندرگاہ سے شروع ہوگا اور روس پہنچنے سے قبل یہ ٹرین چین کے اندرون منگولیا خود مختار علاقے میں ایرن ہوٹ کی سرحدی بندرگاہ سے گزرے گی۔

 

ٹرین پر بیس فٹ مساوی یونٹس کے 50 کنٹینرز لدے ہوئے ہیں جس میں تقریباً 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کا سامان موجود ہے جن میں گاڑیوں کے پرزے اور مکینیکل آلات شامل ہیں۔

 

ہوانگ ہوا بندرگاہ چین کے شمال میں واقع ایک بڑا جہاز رانی مرکز ہے اور اس کے دنیا بھر کے 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں کی 200 سے زیادہ بندرگاہوں کے ساتھ تجارتی رابطے ہیں۔