کنمنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہروں مینگ ژی اور میلی کو جوڑنے والی 106 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریلوے نے جمعہ کے روز کام کا آغاز کر دیا ہے۔
250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن کردہ رفتار کے ساتھ، نئی ریلوے نے صوبائی دارالحکومت کنمنگ اور مینگ ژی کے مابین سفر کے دورانیہ کو 69 منٹ تک کم کر دیا ہے۔
اس ریلوے کی تعمیر جون 2018ء میں شروع ہوئی تھی ۔ علاقے میں پیچیدہ ارضیاتی ڈھانچے سے نمٹنے کیلئے مجموعی طور پر 52 پل اور 10 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔
چائنہ ریلوے کنمنگ بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ میں مسافروں کی نقل و حمل کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر شی لیانگ کے مطابق یہ چین کے جنوب مغربی خطے اور آسیان ممالک کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ ہے، جو ریلوے کے ساتھ ساتھ دیہی نسلی علاقوں کو شہری رنگ میں ڈھالنے کے عمل کو تیز کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔