• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، یونیورسٹی کھیلوں کے پانڈا ماسکوٹ کی زبردست فروختتازترین

August 04, 2023

چھنگ دو (شِنہوا) چین کے شہر چھنگ دو میں جاری ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران ٹورنامنٹ کا پانڈا ماسکوٹ رونگ باؤ چھنگ دو کے اطراف تقریباً ہر جگہ نظر آتا ہے جو اسی قسم کی دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

ایک سیاح ژاؤ نے بتایا کہ رونگ باؤ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اس مصروف اسٹور میں ایک ماسکوٹ مل گیا۔ یہاں کی مصنوعات واقعی پرکشش ہیں۔ چین میں رواں سال خرگوش کا سال ہے جس کی مناسبت سے ژاؤ نے اپنی بیٹی کے لئے چھنگ دو شہر سے خرگوش کی خصوصیات والی یادگار اشیاء خریدی ہیں۔

15 سالہ یانگ چھنگ شین اور اس کی دوست چھنگ دو انٹرنیشنل فنانس اسکوائر کے ایک اسٹور کے باہر اپنی پسندیدہ اشیاء کا انتخاب کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کا آبائی شہر چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں کی میزبانی کررہا ہے۔ پانڈا ماسکوٹ پیارا ہے اور کھیلوں کے لئے ایک اچھی یادداشت چھوڑکر جا رہا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزانے میں واقع عالمی اولمپک عجائب گھر میں بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کے ماسکوٹ بنگ ڈوین ڈوین کو دیگر ماسکوٹس کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چھنگ دو کے ہانگ شینگ روڈ پر ایک لائسنس یافتہ اسٹور کے منیجر ہو جی نے بتایا کہ اسٹور صبح 9 بجے سے نصف شب تک کھلا رہتا ہے، کھیلوں کے افتتاح کے بعد سے درجنوں افراد قطار یہاں خر یداری کے لئے آ تے ہیں۔

ہو نے مزید بتایا کہ ان کے اسٹور پر یومیہ 30 ہزار گاہک آ تے ہیں اور یومیہ اوسطاً آمدن 4 لاکھ یوآن (55 ہزار 600 امریکی ڈالر) ہے۔

اس منظر نامے نے لوگوں کو بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے ماسکوٹ بنگ ڈوین ڈوین کی زبردست فروخت کی یاد دلادی ہے۔ اس وقت کھلاڑی ، کھیلوں کے شائقین اور دنیا بھر کے لوگ پانڈا ماسکوٹ خریدنے کے لئے اسٹور کے سامنے سینکڑوں میٹر تک قطار میں کھڑے  رہتےتھے۔

چینی عوام پانڈا کو "قومی خزانہ" کا درجہ دیتے ہیں جو دنیا بھر میں ایک خاص کشش اور رغبت کا حامل ہے۔ بیجنگ 2022 اور چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں کے علاوہ، پانڈا کو 1990 کے بیجنگ ایشیائی کھیل اور 2008 میں بیجنگ اولمپکس میں بھی ماسکوٹ کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔