• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین یومیہ 6 کروڑ نوول کرونا وائرس اینٹی جن ٹیسٹ کٹس تیار کررہا ہےتازترین

December 22, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نوول کرونا وائرس کے طبی سامان کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے جس کے سبب ملک میں اینٹی جن ٹیسٹ کٹس کی یومیہ پیداوار تقریباً 6 کروڑیونٹس تک پہنچ چکی ہے۔

یہ اعداد و شمار نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوانگ گو نے پریس کانفرنس میں پیش کئے۔

دریں اثنا، ہوانگ نے کہا کہ آئی بوپروفین اور پیراسٹامول کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھ رہی ہے۔ دوا سازی میں استعمال ہونے والے اجزا مناسب مقدار میں موجود ہیں جو مقامی طلب کو پورا کرسکتے ہیں۔

چین نے نوول کرونا وائرس سے متعلق ادویات اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کردی ہیں۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق کے مطابق گزشتہ 2 ہفتے کے دوران غیرقانونی سرگرمیوں کے 307  مقدمات میں مجموعی طور 25 لاکھ 80 ہزار یوآن (تقریباً 3 لاکھ 69 ہزار 300 امریکی ڈالرز) جرمانہ کیا گیا۔