• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ٹیکسٹائل شعبے میں ابتدائی 9 ماہ کے دوران آمدن میں اضافہتازترین

November 06, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیکسٹائل صنعت کی آمدن میں اضافے کا سلسلہ رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں مستحکم رہا۔

وزارت تجارت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق کم از کم  2 کروڑ یوآن (تقریباً 27 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز) سالانہ کاروباری آمدن رکھنے والی ٹیکسٹائل کمپنیوں کو اس عرصے میں 38.6 کھرب یوآن کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد زائد ہے۔

اس مدت میں ان کمپنیوں کی مجموعی ویلیو ایڈڈ پیداوارگزشتہ برس کے مقابلے میں 0.4 فیصد کم ہوگئی۔

جنوری سے ستمبر کے عرصے میں اہم خوردہ فروشوں کی مجموعی فروخت 123.8 کھرب یوآن رہی جو ایک برس کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔

اسی عرصے میں ملک کی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی برآمدات مجموعی طور پر 248.4 ارب امریکی ڈالرز رہیں جو گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد زائد ہے۔