• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ہیٹی کے گینگز پر پابندیوں کا حامی ہے ، چینی مندوبتازترین

October 18, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) ایک چینی مندوب نے کہا ہے کہ چین ہیٹی کے جتھوں کے ارکان اور ان کے حامیوں کے خلاف پابندیوں کی حمایت کرتا ہے تاہم ملک میں بین الاقوامی مسلح افواج کی تعیناتی بارے محتاط ہے ۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے  کہا کہ جتھوں کے تشدد کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا نہ صرف موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کی بہتری کے لیے ایک نقطہ آغاز ہے جبکہ اس ملک میں تصفیہ کے لیے ایک شرط ہے۔

انہوں نے واضح  کیا کہ چین اہداف پر مبنی پابندیوں، بشمول سفری پابندیوں، اثاثے منجمد کرنے اورگروہوں کے ارکان اور ان کے حامیوں کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی حمایت کرے گا ۔

انہوں نےسلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اقدامات مضبوط اور موثر ہوں گے اور یہ جتھوں کے تشدد کو روکنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

 علاوہ ازیں  یہ اقدامات پرتشدد جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، اور جرائم پیشہ گروہوں کو فنڈنگ اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے میں حقیقی نتائج پیدا کریں گے۔

گینگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کی جانب سے ہیٹی میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی حمایت کرنے کی حالیہ تجویز کا بغور مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ چین اس بارے میں دیگر فریقین کے ساتھ اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا۔