• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ہیبے کی غیر ملکی تجارت میں پہلے 8 ماہ کے دوران اضافہتازترین

September 20, 2022

شی جیا ژوانگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ ہیبے کی غیر ملکی تجارت کا حجم  رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 360.13 ارب یوآن (تقریباً 52 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 1.8 فیصد زیادہ ہے۔

صوبے کے دارالحکومت شی جیاژوانگ کے کسٹمز  کے مطابق اس عرصہ کے دوران اس کی برآمدات 219.53 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.3 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس کی درآمدات 12.1 فیصد کم ہو کر 140.6 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

اس عرصہ کے دوران ہیبے کی بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ تجارت 22.4 فیصد بڑھ کر 122.44 ارب یوآن ہو گئی ہے۔

اس کی میکینکل اور برقی مصنوعات، الیکٹرانک پرزہ جات اور آٹوموبائل کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صوبے کی لوہے، سویابین اور قدرتی گیس کی درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔