گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے اقتصادی پاور ہاؤس صوبہ گوانگ ڈونگ نے 2023 کے لیے مجموعی مقامی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف کم از کم 5 فیصد مقرر کیا ہے۔
گوانگ ڈونگ کے گو رنر وانگ وے ژونگ نے گوانگ ڈونگ صوبائی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران حکومتی کام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کے دوران صوبہ کی مجموعی مقامی پیداوارکا تخمینہ 128 کھرب یوآن (تقریباً 19 کھرب امریکی ڈالر) لگایا گیا تھا۔
چین میں غیر ملکی تجارت کے ایک اہم کردار اور مینوفیکچرنگ مرکز گوانگ ڈونگ کا سال 2021 میں چین کی جی ڈی پی میں تقریباً دسواں حصہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کا مقصد اپنی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں تیزی لانا اور 2023 میں اپنے بیشتر دیہی اور شہری علاقوں کا احاطہ کرنے کے لیے فائیو جی نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔
یہ ان 5 ہزار صنعتی اداروں کی ایک مقررہ حد سے اوپرکی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گا جس سے مراد وہ صنعتی کمپنیاں ہیں جن کا سالانہ کاروباری حجم کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔
گوانگ ڈونگ کے شعبہ صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق گوانگ ڈونگ اپنی سرکردہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو بھرپور طریقے سے فروغ دے رہا ہے۔
دوسری جانب گوانگ ژو ، شینزین، فوشان اور ڈونگ گوان کو مینوفیکچرنگ کی ڈیجیٹل کا یہ پلٹ کے لیے نمونے کے شہروں کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔