• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین فلپائن کی ون چائنہ پالیسی کے عزم کے اعادہ کو سراہتا ہے: ترجمان وزارت خارجہتازترین

January 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے فلپائن کی جانب سے ایک چین پالیسی کے عزم کا اعادہ کرنے اور تائیوان کو چین کا ایک صوبہ قرار دینے اور"تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کے بیان کو سراہا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیزمارکوس نے گزشتہ روزایک انٹرویو میں کھلے عام اس بات کا اعادہ کیا کہ فلپائن ون چائنہ پالیسی پر کاربند ہے اور اس میں کوئی تبدیلی  آئی ہے نہ ہی آئندہ آئے گی۔انہوں نے کہا کہ فلپائن "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہیں کرتا ۔ تائیوان چین کا صوبہ ہے اور ان کے دوبارہ اتحاد کا معاملہ ایک اندرونی مسئلہ ہے۔ 

   فلپائن کے صدر کے انٹرویو سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک اٹوٹ انگ ہے ۔ چین میں مکمل اتحادبارے پایا جانے والا ادراک وہ جگہ ہے جہاں عالمی رائے عامہ کے رجحانات اور تاریخ کا قوس جھک جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  تائیوان کی آزادی" کے حصول کی کسی بھی کوشش کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔