• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، فیوچر مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر کاروبار ریکارڈتازترین

January 02, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی فیوچرز مارکیٹ میں دسمبر 2022 کے دوران تجارتی کاروبار میں گزشتہ برس کی نسبت 7.29 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ فیوچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر  کے دوران مجموعی کاروبار 480 کھرب یوآن (68.9 کھرب امریکی ڈالرز) رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ کا تجارتی حجم گزشتہ برس کی نسبت 11.22 فیصد بڑھ کر 66 کروڑ 20 لاکھ لاٹس تک پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ 2022  کے دوران تجارت گزشتہ برس کی نسبت 9.93 فیصد کمی سے 6.77 ارب لاٹس ہوئی، یوں مجموعی کاروبار 5349.3 کھرب یوآن کا ہوا۔