• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، دکان میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاکتازترین

August 25, 2024

نانجنگ(شِنہوا)چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک دکان میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

شہر کے محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق سو چھیان شہر کے ضلع سو یومیں دوکان میں آگ  رات 10 بجکر 5 منٹ کے قریب لگی۔4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر دو افراد طبی امداد  ملنے کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

فائر فائٹرز رات گئے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔ آگ نے تقریباََ 200 مربع میٹر کے علاقے کو متاثر کیا۔

 حکام نے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔