• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، دیہی و کمیونٹی سطح کے ہسپتالوں کی خدمات کی صلاحیت میں بہتریتازترین

January 16, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی محکمہ صحت کی ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ  چین آ مدہ موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کی وجہ سے نوول کرونا وائرس وبا پر قابو پانے کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی سطح اور دیہی طبی اداروں کی خدمات کی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے ۔

قومی صحت کمیشن کی ایک عہدیدار جیاؤ یاہوئی کے مطابق یہ طبی ادارے اپنی افرادی قوت بڑھانے اور ادویات ذخیرہ کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں۔

جیاؤ نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام طبی اداروں کو بہتر طور پرخود کو  تیار کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پورے ملک میں گاؤں کی سطح پر  کلینکس میں11  لاکھ 70 ہزارفنگر پلس آکسی میٹرز تقسیم کیے گئے ہیں ۔

جیاؤ نے واضح کیا کہ شہری علاقوں میں تیسرے درجے کے ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاؤنٹی سطح  کے  ہسپتالوں کے ساتھ 24 گھنٹے ٹیلی میڈیسن خدمات  کا رابطہ قائم رکھیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان پر یہ بھی زور دیا  گیا ہے کہ وہ  کاؤنٹی ہسپتالوں میں اہلکاروں کو روانہ کریں تاکہ  موسم بہار تہوار کی تعطیلات کے ساتھ ساتھ  خصوصی مواقع کے دوران ان کو مدد مہیا کی جا سکے۔

چین کے ہسپتالوں کے  تین درجات پر مشتمل  درجہ بندی کے نظام میں تیسرے درجے کے ہسپتال سرفہرست ہیں۔ ان کے پاس ہسپتال میں سب سے زیادہ بستر  موجود ہیں اور وہ جامع طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی منتقلی کا ایک طریقہ کار بھی وضع  کیا گیا ہے تاکہ دیہی علاقوں میں شدید علامات والے مریضوں کو بروقت شہری طبی اداروں میں منتقل کیا جا سکے۔