• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، چھونگ چھنگ میں نویں چین۔روس یوتھ گیمز کا افتتاحتازترین

May 23, 2023

چھونگ  چھنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں نویں چین ۔روس یوتھ گیمز کا آغاز ہوگیا جس میں چین کی ریاستی قونصلر شین یی چھن اور روسی وزیر کھیل اولیگ متیتسن نے شرکت کی۔

شین نے تقریب میں کھیلوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔

گزشتہ سال بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔

چین ۔روس یوتھ گیمز کھیلوں کے تبادلوں کے سالوں کے فریم ورک کے تحت ایک سنگ میل کی سرگرمی ہے جس میں 8 کھیلوں کے 62 مقابلوں میں دونوں اطراف کے مجموعی طور پر 440 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

کھیلوں کے دوران کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے مابین تبادلے اور دوستی کو بڑھایا جاسکے۔

چھونگ چھنگ  میں قیام کے دوران  شین نے شی جیا ون اسکول اور دتیانوان نیشنل فٹنس سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے نوجوانوں کے کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس فار آل مہم کو آگے بڑھانے کے لئے کھیلوں کی مزید سہولیات فراہم کی جائیں اور کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے۔