• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، چھنگ دو ایف آئی ایس یو گیمز کے دوران مختلف ثقافتوں کے حامل نوجوان یکجا ہو گئےتازترین

July 31, 2023

چھنگ دو (شِنہوا) سنگاپور وفد کے سربراہ نے کہا کہ چین کے شہر چھنگ دو میں منعقدہ ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز مختلف پس منظر رکھنے والے نوجوانوں کو یکجا کرنے کے لئے ایک پل کا کام کررہے ہیں۔

سنگاپور یونیورسٹیز اسپورٹس کونسل کے صدر جمی یی نے کھیلوں بارے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے چھنگ دو یونیورسٹی کیمپس کے دلکش مناظر کی تعریف کی جہاں کھلاڑیوں کے لئے ایک و یلج قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شٹل بس میں کیمپس کے ارد گرد گھومتے ہوئے ہم کھیلوں کے لئے مہیا کردہ بے شمار سہولیات دیکھ کر حیران ہوئے ہیں۔ بنیادی ڈھانچہ اور فن تعمیر انتہائی خوبصورت ہے جسے دیکھ کر ہم ششدر رہ گئے۔

یی نے کھیلوں کے اعلیٰ معیار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ و یلج میں خاص طور پر سبز ٹیکنالوجی کے وسیع پیمانے پر استعمال متاثر کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ و یلج میں سفر کے لئے دستیاب بسیں الیکٹرک ہیں اور انہیں معلوم ہوا ہے کہ کچھ طالب علموں کی رہائش گاہیں  بھی شمسی توانائی سے چلتی ہیں۔ اس کے علاوہ کھانے کے ہال میں کچرے کی ری سائیکلنگ کا انتظام حیرت انگیز ہے۔

کھیلوں میں اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے انضمام نے سنگاپور کے دستے کی روزمرہ زندگی اور سرگرمیاں آسان بنادی ہیں۔

منتظمین نے کھیلوں کے لئے ایک ایپ تیار کی ہے جس میں مختلف افعال ہیں۔ مثلاً آپ پانڈا دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے اسمارٹ فون سے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سفرکے لئے سہو لت حاصل کر سکتے ہیں۔