• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین چاند پر لینڈنگ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیارتازترین

November 28, 2022

جیوچھوان (شِنہوا) چین چاند پر اترنے کے اپنے ہدف کے قریب پہنچ گیا ہے۔

 چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے  پیر کے روز  کہا ہے کہ اس حوالے سے  چین نے عملے پر مشتمل نئی نسل کے خلائی جہاز، نئی نسل کے انسان بردار خلائی جہاز، چاند پر اترنے اورچاند پر لینڈنگ کے خلائی لباس  کی تیاری میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ایجنسی کے ڈائریکٹر کے معاون جی چھی منگ نے شینزو- 15 انسان بردار خلائی مشن کی روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے چاند کی انسان بردار تحقیقاتی منصوبے کی بنیادی  ٹیکنالوجی کی تحقیق اور توثیق مکمل کر لی ہے۔  اس حوالے سے چینی خصوصیات کےساتھ  چاند پر لینڈنگ کو عملی جامہ پہنانے کا منصوبہ بنایا  گیا ہے۔ 

اس سوال کہ چین چاند پر کب اترے گا؟ جی نے جواب دیتے  ہو ئے کہا کہ  خلائی تحقیق کے میدان میں چین کے قدم محض زمین کے نچلے مدار تک محدود  نہیں رہیں گے اورہم یقینی طور پرمزید آگے پرواز جاری رکھیں  گے۔

جی نے کہا کہ یہ ملک چاند پر اترنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے۔ مجھے یقین ہے کہ چاند پر اترنے کا خواب مستقبل قریب میں حقیقت  بن جائے  گا۔