لندن (شِںہوا) اثاثوں کا انتظام کرنے والی ایک عالمی کمپنی کے اعلیٰ ایگزیکٹو نے 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات کو خطے میں اس کے منصوبوں کے لئے ایک اسپرنگ بورڈ قرار دیا ہے۔
دو صدیوں قبل لندن میں قائم ہونے والے چائنہ افیئرز ود شروڈرز کے چیئرمین سبسٹین ووڈ نے شِںہوا کو بتایا کہ یہ میلہ ہمیں نیٹ ورک کا ایک پلیٹ فارم اور موقع فراہم کررہا ہے اور یہ چینی مارکیٹ پر ہماری توجہ مرکوز کرائے گا۔
ووڈ نے کہا کہ کمپنی 38 مقامات پر موجود ہے اور یہ چین کو پرجوش ترقی کرتے علاقے کی طور پر دیکھتی ہے ۔ رواں سال جون میں چین نے ہمیں عوامی فنڈز کے کاروبار کی اجازت دی ہے جسے ہم اس میلے میں خاص کر اجاگر کرنا چاہتے ہیں اور ہم اس بارے پرجوش ہیں۔
ووڈ نے کہا کہ ہمارے پاس یورپ اور مشرق وسطیٰ ، امریکہ اور لاطینی امریکہ میں بھی اہم آپریشنز ہیں تاہم ایشیا بحرالکل بڑے جزو میں سے ایک ہے اور یقینی طور پر چین ایک بڑا حصہ ہے۔ چین اپنی سرمایہ کاری کی منڈیوں میں تیزی سے جدت لارہا ہے اور انہیں ترقی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی مالیاتی خدمات بتدریج زیادہ بین الاقوامی شرکت کے لئے کھل رہی ہیں۔ شروڈرز چینی مارکیٹ میں کام کرنے والی ابتدائی عالمی انتظامی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو ان نئی آزادیوں سے فائدہ اٹھارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسے ہم ایک طویل مدتی اسٹریٹجک وابستگی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری خدمات چین میں بہت سے گاہکوں کے لئے دستیاب ہوں جس میں بڑے چینی مالیاتی ادارے اور خوردہ صارف شامل ہیں۔