• Columbus, Unknown
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین برازیل کے ساتھ ہمہ گیر عملی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے:سی پی سی عہدیدارتازترین

September 23, 2023

برازیلیا (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کےسینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ  چین  برازیل کے ساتھ ہمہ گیر عملی تعاون کو مضبوط بنانے،برکس اور گروپ آف 20 جیسے کثیر جہتی میکانزم کے تحت شراکت کومستحکم کرنے اور بنی نوع انسان کے لیے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی نے ان خیالات کا اظہاراپنے دورہ برازیل کے دوران صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے ملاقات کے دوران کیا۔

لی نے پیر سے جمعہ تک برازیل کا سرکاری دوستانہ دورہ کیاتھا۔

صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدرلولا کو تہنیتی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لی نے کہا کہ  رواں سال چین اور برازیل کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کے سیکرٹری لی نے کہا کہ  دونوں ممالک کے صدور کئی ایک مواقع پرملاقات اور تبادلہ خیال  کرچکے ہیں جس سے نئے دور کے لیے چین-برازیل تعلقات  کے مستقبل میں نئے مواقع پیدا ہوئے ۔