• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، برآمدی بیمہ کار کمپنی کی جانب سے غیر ملکی تجارت کے لیے تعاون میں اضافہتازترین

January 15, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن (سائنوشور) نے سال  2022 کے دوران ملک کی غیر ملکی تجارت کو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

کمپنی نے جاری کردہ اعداد و شمار  کے حوالے سے  کہا  ہے کہ اس  بیمہ کنندہ  نے سال بھر میں بیمہ شدہ کاروباروں کے لیے مجموعی طور پر 899.58 ارب  امریکی ڈالر کی انڈر رائٹنگ نمٹائی  جس سے 1 لاکھ 70 ہزار  سے زیادہ صارفین کو  خدمات فراہم  کی گئیں۔

اس مجموعی رقم میں سے  745.16 ارب ڈالرز قلیل مدتی برآمدی کریڈٹ انشورنس تھے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.2 فیصد زیادہ ہیں۔

سائنوشور کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے انڈر رائٹنگ کی رقم 226.78 ارب ڈالرز رہی جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 15.7 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی نے مزید کہا  ہے کہ اس نے صنعتی اور سپلائی چین کومستحکم کرنے کے لئے نئے کاروباری ماڈلز کی نگہداشت  کی اور خدمات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے انشورنس معاونت  میں بھی اضافہ کیا ہے۔

سائنوشور سرکاری مالی معاونت سے چلنے والی اور پالیسی پر مبنی ایک انشورنس کمپنی ہے جو چین کی غیر ملکی اقتصادی اور تجارتی ترقی اور تعاون کو فروغ دیتی ہے۔

سال 2001 میں اس کا باضابطہ طور پر آغاز ہوا اور اس پر عمل درآمد شروع کیا گیا  اور اب اس کی خدمات کا نیٹ ورک پورے ملک پر محیط ہے۔