• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر کے لیے رول ماڈل ہے ، بھارتی سیاست دانتازترین

October 13, 2022

نئی دہلی (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے پولٹ بیورو کے رکن محمد سلیم نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین کی خوشحال ترقی اور دیگر ملکوں کے ساتھ اس کے تعاون نے اسے بنی نوع انسان بارے ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر کے لیے رول ماڈل بنا دیا ہے ۔

ایشیا کی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے سلیم چین کا سفر کرچکے ہیں اور اس دوران انہیں بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ژو کا دورہ کرنے کا موقع ملا ۔

انہوں نے واضح کرتےہوئے کہا کہ چین ایک تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے اور  چین کی طرز حکمرانی کے نئے طریقے  اس کی خوشحال ترقی سے مطابقت رکھتے ہیں۔

سلیم نے کہا کہ چین نے علاقائی عدم توازن کو بہترین طور پر سنبھال رکھا ہے۔ یہ ترقی یافتہ اورکم ترقی یافتہ کے درمیان دشمنی نہیں ہے بلکہ ایک ساتھی کا احساس کرتے ہوئے ہاتھ پکڑنا اور اس کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

وہ اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ چین اپنے لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی مدد کرنے میں بھی بہت آگے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین جس طرح سفارتی، مالی اورتجارتی طور پر ترقی پذیر  اور پسماندہ ممالک کے قریب آ رہا ہے وہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی ایک برادری کی تعمیر کی بہترین مثال ہے۔