• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین بین الاقوامی امدادی کوششوں کے فروغ کا اہم محرک ہے:نائب صدر آئی سی آر سیتازترین

April 01, 2024

بوآؤ، چین (شِنہوا)انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے نائب صدرگیلس کاربونیئر نے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی امدادی کوششوں کا اہم شراکت دارہے  کیونکہ وہ ضرورت مند علاقوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

بوآؤ فورم برائے ایشیا کی  گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہونے والی سالانہ کانفرنس کے موقع پر شِنہوا سے گفتگو  کرتے ہوئے گیلس کاربونیئر نے کہا کہ چین امدادی کوششوں کی حمایت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔چین کی جانب سے  دنیا میں ضرورت کی مختلف جگہوں پرامداد فراہم کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں حصہ لینا اہمیت کا حامل ہے۔

جنیوا کنونشنز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ہم انسانیت کی مشترکہ حفاظت  کرسکتے ہیں اور یہ واقعی انسانیت پرستی ہے جو تہذیبوں کو متحد کرتی ہے۔ کاربونیئر نے جنیوا کنونشنز اور اسکے اضافی پروٹوکولز کی توثیق کرنے والے ابتدائی ممالک میں سے ایک کے طور پر چین کی تعریف کی، جو بین الاقوامی امدادی ذمہ داریوں کے لیے چین کے عزم کا اظہار ہے۔   آئی سی آر سی  کے نائب صدر  نے 1963 سے مختلف ممالک اورخطوں میں چین کی طبی ٹیموں اور اہلکاروں کی جانب سے انجام دی جانے والی امدادی سرگرمیوں اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں چین کی مسلسل شمولیت کو اجاگر کیا۔