منسک (شِنہوا) چین کے وزیر برائے قومی دفاع لی شانگ فو نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین ، بیلا روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو فروغ دینے بارے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
لوکاشینکو نے لی کو چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے بیلا روس کے عوام کی جانب سے مخلصانہ مبارکباد پیش کرنے کا کہا اور چینی فریق کی بیلا روس کے لئے حمایت پر دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی خارجہ پالیسیز انتہائی ہم آہنگ ہیں کیونکہ فریقین بین الاقوامی شفافیت و انصاف اور کثیر قطبی دنیا کے مضبوط محافظ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیلا روس صدر شی کی جانب سے پیش کئے گئے بڑے تصورات و اقدامات کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور عالمی امن کے تحفظ کے لئے نیا حصہ ڈالنے کی خاطر چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
لوکاشینکو نے کہا کہ دونوں افواج کے درمیان تعلقات بہتر طور پر فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین دونوں ممالک کی سلامتی کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کی خاطر ہاتھ ملا سکتے ہیں۔
لی نے صدر شی کی جانب سے لوکاشینکو کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین۔بیلاروس تعلقات ہر قسم کے حالات میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک پہنچ چکے ہیں۔