• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بیجنگ میں چین ۔ ازبک وزرائے خارجہ میں اسٹریٹجک بات چیت کا انعقادتازترین

November 22, 2023

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں پہلی چین ۔ ازبکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک بات چیت منعقد ہوئی جس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے ازبک ہم منصب بختیار سعیدوف نے شرکت کی۔

فریقین کے درمیان جامع اور تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی مضبوط بنانے پر وسیع اتفاق رائے پایا گیا اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کے قیام کا مشترکہ اعلان ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین  اور ازبکستان مشترکہ مستقبل کے ساتھ دوست اور ہمسایہ ہیں۔ اس دو طرفہ تعلق نے مضبوط اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے جو بھرپور اور توانا ہیں اور کسی بھی قسم کی  عالمی صورتحال سے  کو ئی فرق نہیں پڑتا ۔

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان قریبی بات چیت چین۔ ازبکستان تعلقات کی اعلیٰ سطح اور خصوصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ باہمی احترام، اچھے ہمسائے ، یکجہتی اور باہمی فائدے کی نمائندہ دوطرفہ تعلقات کی مختلف خصوصیات کا اظہار بھی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین۔ ازبکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک بات چیت کے نئے پلیٹ فارم کا بہتر استعمال کرنے، ہمہ جہت باہمی فائدہ مند تعاون کے فروغ اور مشترکہ مستقبل کے چین ۔ ازبکستان معاشرے کا قیام تیز کرنے کے لئے چین ، ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

چینی وزیرخارجہ نے فریقین پر زور دیا کہ وہ یکجہتی اور باہمی اعتماد کے یقین کو مستحکم کریں، مشترکہ ترقی اور دائمی دوستی کے لئے رائے عامہ کو فروغ دیکر امن و استحکام کا تحفظ کریں۔

اس موقع پر ازبک وزیرخارجہ سعیدوف نے کہا کہ ازبکستان دونوں سربراہان مملکت کے درمیان مضبوط باہمی اعتماد اور چین ۔ ازبکستان درمیان دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے وہ چین کے تجویز کردہ عالمی اقدامات کا حامی ہے اور ایک چین اصول کی پاسداری جاری رکھے گا، ایک دوسرے کی اصولی طور پر حمایت کرے گا اور چین کے ساتھ اسٹریٹیجک باہمی اعتماد کو وسعت دے گا۔