• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بیجنگ اور شیاؤنگ آن نیو ایریا کے درمیان نئی ایکسپریس وے کا افتتاحتازترین

January 02, 2023

شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کےشمالی صوبہ ہیبے میں بیجنگ اور شیاؤنگ آن نیو ایریا کے درمیان ایک نئی ایکسپریس وے ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔

ہیبے ٹریفک حکام کے مطابق بیجنگ ۔شیاؤنگ آن ایکسپریس وے سے دونوں علاقوں کے درمیان سفر کا وقت  تقریباً 50 منٹ تک کم ہوجائے گا۔

نو تعمیر شدہ ایکسپریس وے شیاؤنگ آن نیو ایریا کے ٹریفک نیٹ ورک کا ایک اہم جزو ہے۔ اس کا اہم حصہ بیجنگ کے چھٹے رنگ سے شروع ہوتا ہے اور یہ  مجموعی طور پر 81 کلومیٹر کا احاطہ کرتی ہے۔

شیاؤنگ آن نیوایریا ہیبے میں شیاؤنگ شیان ، رونگ چھینگ اور ان شین  کی کاؤنٹیز پر محیط ہے اور چین کے شمالی علاقہ کے اہم ویٹ لینڈ بائی یانگ ڈیان کا مرکز بھی ہے۔

بیجنگ سے تقریباً 100 کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع نیو ایریا ، بیجنگ۔ تیان جن۔ ہیبے خطے کی مربوط ترقی کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

اسے کام کے ان اہم مراکز کے طور ڈیزائن کیا گیا ہے، جو بیجنگ میں واقع ہیں تاہم اسے دارالحکومت بیجنگ کا کردار ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

نئے علاقے کو گنجان آباد علاقوں میں ایک نئے ترقیاتی ماڈل کی کھوج کےلئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔