بیجنگ( شِنہوا)چین کی طرف سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے ( بی آر آئی) کی ترقی میں نوجوانوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کردہ ترقیاتی پروگرام کے تحت رواں سال بیرون ملک دوست تنظیموں کے تعاون سے 32 ممالک میں 49 بین الاقوامی تعاون کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
اس پروگرام کا آغاز مارچ 2022 میں کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ سنٹرل کمیٹی، ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگران اور انتظامی کمیشن اور چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی نے کیا تھا۔
بیرون ملک یہ منصوبے روزگار، اسٹارٹ اپس ،ثقافتی تبادلوں، بین الاقوامی مواصلات اور رضاکارانہ خدمات کے حوالے سے ہوں گے۔ اپنے آغاز کے بعد سے پروگرام کے تحت اب تک نوجوانوں کے لیے 30 ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے جس سے لاوس، ویت نام، یوگنڈا اور کینیا سمیت 19 ممالک میں تقریباً 90ہزار نوجوانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔