• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، بہار تہوار تعطیلات کے دوران نشے کی حا لت میں ڈرائیونگ کی جا نچ تیز کر دی گئیتازترین

January 17, 2023

بیجنگ (شِںہوا) موسم بہار تہوار کے قریب آتے ہی چینی پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف قومی مہم شروع کردی ہے۔

وزارت عوامی تحفظ کے شعبہ ٹریفک انتظامات نے کہا کہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی ۔  ٹریفک پولیس کی جا نب سے ملک بھر میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں چیکنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔

موسم بہارتہوار یا چینی قمری نیا سال خاندانوں کے ملاپ کا اہم ترین چینی تہوار ہے ۔یہ رواں سال 22 جنوری کو منایا جائے گا۔