بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ سال کے آخر تک اولڈ ایج بیمہ کے تحت آنے والے افراد کی تعداد 1ارب3کروڑ تک پہنچ گئی تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3کروڑ70ہزار زیادہ ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن اور نیشنل ورکنگ کمیشن آن ایجنگ کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں گزشتہ سال کے آخر تک 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد26کروڑ73لاکھ 60ہزار تھی جو کل آبادی کا 18.9 فیصد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے آخر تک، ملک میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ افراد کی تعداد تقریباً20کروڑ5لاکھ 60ہزارتھی ،جن میں سے11کروڑ 94لاکھ 10ہزارنے شہری اور دیہی علاقوں میں صحت سے متعلقہ خدمات حاصل کیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے آخر تک، ملک بھر میں 3لاکھ 58ہزار بزرگوں کی دیکھ بھال کے ادارے اور سہولیات موجود تھیں جہاں تقریباً81لاکھ 60ہزار بیڈز موجود تھے۔