بیجنگ (شِنہوا) چین کی لاٹری ٹکٹوں کی فروخت ایک برس قبل کے مقابلے میں 56.6 فیصد بڑھ کر نومبر میں 51.84 ارب یوآن (تقریباً 7.44 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی، جس کی وجہ کھیلوں کے لاٹری ٹکٹوں کی مستحکم فروخت ہے۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق کھیلوں کی صنعت کو تعاون مہیا کرنے کے لئے فروخت شدہ لاٹری ٹکٹوں میں گزشتہ برس کی نسبت 94.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تقریباً 38.77 ارب یوآن تک پہنچ گئی، جس کی وجہ 2022 میں نومبر کے اختتام پر ہونے والا فیفا ورلڈکپ تھا۔
فلاح و بہبود نظام سے تعاون کے لئے لاٹری ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ماہ 13.08 ارب یوآن رہی جو ایک برس قبل کی نسبت 0.8 فیصد کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے ابتدائی 11 ماہ میں چین میں لاٹری ٹکٹوں کی فروخت 362.8 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 6.4 فیصد زیادہ ہے۔
چین کے لاٹری مینجمنٹ قوانین کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ فنڈز انتظامی اخراجات، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انعامات کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں۔