• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اسپین سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاریتازترین

May 11, 2023

شی جیاژوآنگ(شِنہوا) چین اور اسپین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کو دویادگاری ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری کیا گیاہے۔

 یہ ڈاک ٹکٹ، جن میں سپین کی لگونا ڈی فوینٹے ڈی پیڈرا اور چین کے شمالی صوبے ہیبے کی ہینگ شوئی جھیل کو دکھایاگیا ہے کو چینی ڈاک ٹکٹ ڈیزائنر ما لی ہانگ نے ڈیزائن کیا ہے۔ امید ہے کہ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے مجموعی طور پر69لاکھ سیٹ چھ ماہ کے عرصے میں فروخت کے لیے جاری کیے جائیں گے۔چائنہ پوسٹ گروپ کمپنی کی ہیبے برانچ کے جنرل مینیجر ژانگ ژونگ لیانگ نے کہا کہ ہینگ شوئی جھیل چین کی ماحولیاتی قوت کی علامت ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جھیل کی تصویر پرمشتمل ڈاک ٹکٹ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ان خوبصورت مناظرکو پیش کریں گے جہاں انسان اور فطرت ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔