• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اپریل میں سعودی برآمدات کی سر فہرست منزل رہاتازترین

June 28, 2024

ریاض(شِنہوا) چین اس سال اپریل میں سعودی عرب کی برآمدات کیلئے سر فہرست منزل رہا ہے ۔

یہ بات سعودی پریس ایجنسی (اسی پی اے ) نے سعودی جنرل اتھارٹی برائے  شماریات کی طرف سے جاری کردہ ابتدائی بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کیا ہے کہ چین اپریل میں سعودی عرب  کیلئے بڑا درآمدی ملک تھا جس کی  مجموعی اشیا کی برآمد 16.6فیصد رہی جس کی مالیت 16.9 ارب سعودی ریال (تقریباً4.5 ارب امریکی ڈالر) ہے ۔

اعداد وشمار کے مطابق جاپان اور بھارت اس درجہ بندی میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جن کاحصہ بالترتیب 9.2فیصد اور 8.1 فیصد رہا۔

اپریل میں سعودی عرب کا تجارتی توازن سرپلس ریکارڈ کیا گیا جو 41.4 ارب ریال رہا جو اس سال سب سے زیادہ ہے اس میں مارچ کے مقابلے میں 36 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سال کے شروع سے لیکر اب تک 48.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اپریل میں مملکت کی مصنوعات کی برآمدات مجموعی طور پر 101.7 ارب ریال رہیں جبکہ غیر تیل کی برآمدات تقریبا 16.2 ارب ریال تک پہنچ گئیں جو کل برآمدات کا 16 فیصد بنتا ہے۔