• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اورتنزانیہ کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں ملاقاتتازترین

May 17, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں تنزانیہ کے وزیر برائے خارجہ امور و مشرقی افریقی تعاون یوسف مکامبا سےملاقات کی۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے رکن وانگ یی نے جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ماکامبا کے دورہ چین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں  ممالک کے تعلقات گزشتہ 60 سالوں میں چین-افریقہ تعلقات میں ہمیشہ سرفہرست رہے،جنہوں نے ترقی پذیرممالک کے لیے یکجہتی اور باہمی تعاون کے ذریعے استحکام حاصل کرنے کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ۔ چینی وزیر خارجہ  نے کہا کہ ان کا ملک باہمی سیاسی اعتماد کوگہرا کرنے، تزویراتی پوزیشن  کو مضبوط اور عملی تعاون کووسیع کرنے کے ساتھ ساتھ  دوطرفہ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی روشنی میں نئے خیالات متعارف کرانے کا خواہاں ہے ۔